بھارت

چھتیس گڑھ :نکسل علیحدگی پسندوں کے ساتھ تصادم میں تین پولیس اہلکار ہلاک

fabd5b9b-e42f-4dca-bf70-d46a3d9da1a5رائے پور، 25 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج نکسل علیحدگی پسندوںکے ساتھ ایک تصادم میں پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے تین اہلکار ہلا ک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ذراےع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جھڑپ صبح 9 بجے کے قریب جاگر گنڈہ اور کنڈیڈ گاو¿ں کے درمیان اس وقت ہوئی جب ڈی آر جی کی ایک ٹیم تلاشی آپریشن کیلئے جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں36سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر رامورام ناگ،33سالہ کانسٹیبل کنجم جوگا اور31سالہ اہلکار ونجم بھیما مارے گئے۔
یاد رہے کہ 20 فروری کو ریاست کے راج ناندعلاقے میں نکسلیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button