جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر : سانبہ میں نوجوان کی پراسرار موت، اہل خانہ کا احتجاج 

جموں 16اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں خطے کے ضلع سانبہ میں ایک نوجوان کی پراسرار موت کے خلاف اس کے لواحقین اور رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرینگر جموں ہائی وے کو بلاک کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت امیت چودھری کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی لاش ضلع کے علاقے رائے پور کیمپ کے احاطے کے قریب سے برآمد ہوئی جہاں وہ مزدور کے طور پر کام کررہاتھا۔مظاہرین نے نوجوان کی لاش کو ہائی وے پر رکھ کر سڑک کو بند کردیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ نوجوان سانبہ میں دھرم کنڈا فیز 3میں مزدوری کرتا تھا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں ایک ٹپراور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں معراج الدین پرے نامی شخص جاں بحق جبکہ یاسین پرے اور وسیم احمدبٹ زخمی ہو گئے۔ سرینگر میں راولپورہ کے علاقے آستان پورہ سے65 سالہ شخص نذیر احمد کھانڈے14اگست 2023سے لاپتہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button