جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:وی ڈی جی اہلکار کی فائرنگ سے راجوری میں خوف و ہراس

جموں10جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوج کے حمایت یافتہ نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈزکے ایک اہلکار نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع کے گائوں مراد پور میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گزشتہ چند روز میں ضلع راجوری میں ولیج ڈیفنس کمیٹی جنہیں اب ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) کا نام دیاگیا ہے، کے5ہزارسے زائد اہلکاروں کو رائفلیں دی گئی ہیں اور باقی لوگ ہتھیار حاصل کرنے کے انتظار میں ہیں۔ جموں خطے میں تقریبا 28ہزاروی ڈی جی اہلکار ہیں۔ چونکہ وی ڈی جی اہلکاروں کو بغیر کسی ضابطے، تربیت اور مربوط طریقہ کار کے ہتھیاردیے جارہے ہیں، اس لیے بندوقوں کا غلط ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف اضلاع میں وی ڈی جی اہلکاروں کے خلاف 200سے زیادہ ایف آئی آرپہلے ہی درج ہیں جن میں قتل، عصمت دری، ہنگامہ آرائی اور منشیات کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button