جموں

مودی کی فسطائی حکومت مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو تباہ کرر ہی ہے :میر شاہد سلیم

جموں 26ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیر کی معیشت کوتباہ کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے آزما رہی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ سیب اور دیگر پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرکوں کو سرینگر جموں شاہراہ پر روک لیاگیا ہے اور انہیں کئی دنوں سے آگے جانے نہیں دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں باغبانی کی صنعت سے وابستہ لوگ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ پھلوں سے لدی گاڑیوں کو جنہیں ہائی وے پرروکاگیا ہے کہ جانے کی اجازت دی جائے لیکن سرکاری اہلکار ان کی بات نہیں سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرک سرینگر جموں شاہراہ پر کئی دن سے پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پھلوں کی صنعت سے وابستہ کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی پھلوں کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بھارتی منڈی میں کمتر ایرانی سیب متعارف کروا کر کشمیری سیب کی قیمتیں گرا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کی صنعت بالخصوص سیب کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پھلوں کے کاشتکاروں کی مدد کرنے کے بجائے حکام انہیں طرح طرح سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کہاکہ اس اقدام کے ذریعے کشمیریوں کو اجتماعی طور پر سزا دی جارہی ہے ۔ میر شاہد سلیم نے بھارتی کسان تنظیموں اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری کاشت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button