مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے جموں و کشمیر بینک کے مسلم چیف منیجر کو برطرف کر دیا

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے”جموں وکشمیر بینک“ کے چیف منیجر سجاد بزاز کو برطرف کر دیا ہے۔
سجاد بزا ز کو سیکورٹی کے لیے خطرہ ہونے کے مضحکہ خیز الزام میں برطرف کیا گیا۔انہیں بھارتی ایجنسیوں کی ایماءپر جموںوکشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی طرف سے جاری کر دہ حکمنامے کے ذریعے برطرف کیا گیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد کی گئی۔
دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بھارتی حکام کی جانب سے کشمیری ملازمین کو دہشت گردوں کے ہمدرد قرار دے کر انہیں چن چن کر ملازمت سے برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ کشمیری ملازمین کو چن چن کربرطرف کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button