مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ”یوم پاکستان “پر مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کیے جانے کا سلسلہ جاری

 

POST22سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں ہفتہ کو منائے جانے والے ”یوم پاکستان“ سے قبل مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کے علاوہ جموں خطے کے ڈوڈہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے دیواروں، کھمبوں ،ستوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف فرمان”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے “ اور معروف حریت قائد شہید سید علی گیلانی کا مشہور نعرہ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمار اہے“ درج ہیں۔

پوسٹروں میں مصور پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ ،شہید ملت لیاقت علی خانؒ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔

پوسٹروں میں لکھا ہے”جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں، جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،”

پوسٹروں کے ذریعے پاکستانی عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے مملکت خداداد کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button