مقبوضہ جموں و کشمیر

صورہ ہسپتال سرینگر میں کینسر کے 27ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ

سرینگر 10دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کینسر کا موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، سرینگر میں اس مرض میں مبتلا 27ہزار سے زیادہ مریضوں کو علاج معالجے کیلئے لایاگیا۔
انسٹی ٹیوٹ میں مختلف قسم کے سرطان کی وجہ سے 1ہزار833لوگوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔گزشتہ چھ بر س کے دوران انسٹی ٹیوٹ نے 64ہزار504او پی ڈی کارڈ بھی جاری کیے ہیں۔ہسپتال کے اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر2016سے اکتوبر2022 تک انسٹی ٹیوٹ میں کینسر کے مرض میں مبتلا 27ہزار 727 مریض علاج معالجے کیلئے آئے ۔پبلک انفارمیشن آفیسر نے حق اطلاعات کے تحت ایک درخواست کے جواب میں کہاکہ اس عرصے کے دوران انسٹیٹیوٹ کے نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس دوران مجموعی طورپر 64 ہزار504او پی ڈی کارڈجاری کئے گئے جن میں سے کینسر کے مریضوں کی تعداد 27ہزار727ہے۔اس عرصے کے دوران انسٹیٹیوٹ میں مجموعی طورپر 17ہزار579افراد کی موت واقع ہوئی ۔ ریاست کے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں دسمبر2020سے اکتوبر2022کے دوران مجموعی طورپر کینسر کے مرض میں مبتلا 2ہزار 473 مریضوں کو داخل کیا گیاجن میں سے 659افراد کی موت واقع ہوگئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button