مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کشمیری کارکنوں کا احترام کرتا ہے

 

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا مشعل ملک کی نگران کابینہ میں شمولیت پر ردعمل

Omar-Mehbooba

سرینگر 22اگست (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت نے محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو اس معاملے پر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے وائس چیئرمین عمر عبداللہ نے کہا کہ کیا بھارت پاکستان سے پوچھتا ہے کہ کن وزرا کا تقرر کیا جائے؟ اگر نہیں تو پھر پاکستان کیوں وزرا کی تقرر کے بارے میں بھارت سے تجاویز کیوں لے گا۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا کہ مشعال ملک بھارت کی سادھوی پرگیہ کی طرح کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں۔ اگر سادھوی پرگیہ جیسی  دہشت گرد مجرم پارلیمنٹ کی رکن بن سکتی ہے اور موہن داس گاندھی کو گالی دے سکتی ہے تو مشعال ملک کی بطور معاون خصوصی تقرر کیسے غلط ہے جو کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشعال ملک کی تقرری سے کم از کم یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کام کرنے والوں کااحترام کرتا ہے اورانہیں عزت دیتا ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت شیخ عبداللہ جیسے اپنے حامیوں کی بے عزتی کرتا ہے۔پرگیہ سنگھ ٹھاکر، جو سادھوی پرگیہ کے نام سے مشہور ہیں، بھوپال کی نمائندگی کرنے والی بھارتی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ وہ 2008 کے مالیگائوں بم دھماکوں کی ملزمہ ہے جس میں 10افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوگئے تھے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مشعال حسین ملک کو اپنی کابینہ میں انسانی حقوق کی معاون خصوصی کے طورپر شامل کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button