بھارت

منی پور:پر تشدد فسادات سے متاثرہ بے گھر افراد کی احتجاجی ریلی

پولیس کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی

manipur- protest rallyامپھال:
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں پر تشدد فسادات سے متاثر ہ بے گھر افراد نے دارلحکومت امپھال میں احتجاجی ریلی نکالی اورریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست میں گزشتہ سال مئی سے کوکی اور میتی قبائل کے درمیان جاری پر تشدد واقعات میں دوسو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں ۔بے گھر ہونیوالے افراد کی بڑی تعداد ریلیف کیمپوںمیں مقیم ہے۔ جمعرات کو بے گھر ہونیوالے افراد نے امپھال میں انکی بحالی میں حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دوبارہ آبادکاری، منی پور سے آسام رائفلز کو ہٹانے اور این آر سی کے نفاذ کے مطالبات درج تھے ۔ امپھال کے علاقے اکمپٹ میں واقع ریلیف کیمپ سے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو اکمپٹ ماڈل گرلز کالج کے باہر روک دیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور اور لاٹھی چارج سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ جس سے صحافیوں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے بعد امپھال شہر کی صورتحال کشیدہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button