مقبوضہ جموں و کشمیر

دشمن ہمارے درمیان اختلافات پیداکرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے : اتحاد المسلمین

سرینگر14 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں اتحاد واتفاق کی اشدضرورت ہے کیونکہ دشمن ہمارے درمیان انتشار اور اختلاف پیداکرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسرور عباس انصاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ موجودہ سنگین صورتحال میں مذہبی مناظرہ بازی سے صرف نفرت اور دشمنی کو ہوا ملے گی اور اس اقدام کے پیچھے صرف بھارتی ایجنسیاں ہوسکتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں شیعہ سنی مناظرے کے نام پر ایک خطرناک سازش رچائی جارہی ہے تاکہ ایک بڑے فتنے کو ہوا دے کر امت مسلمہ کو تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے مناظروں کا نتیجہ صرف نفرت اور اختلافات میں اضافے کی صورت میں نکلا ہے اوران سے کسی بھی مسلک کو فائدہ نہیں ہواہے۔ مسرورعباس نے کہاکہ اس صورتحال میں کشمیری عوام کو ہوشیار اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button