مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارتی غلامی کا طوق توڑنے کیلئے پرعزم ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری دہشت گردی کے راج کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج” غلامی کے خاتمے “کے عالمی دن کے سلسلے میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جدید دور کی غلامی کے خاتمے پر مجبور کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی فوجی قبضے کو طول دینے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے جو کہ موجودہ دور کی غلامی کی بدترین شکل ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی بھر پور حمایت کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button