مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک شدید علیل ،تہاڑ جیل سے ہسپتال منتقل

yasin malik hospitalنئی دہلی26جولائی(کے ایم ایس) دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر کشمیری حریت رہنما محمدیاسین ملک شدید علیل ہو گئے ہیں اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یاسین ملک کو 22جولائی سے بھوک ہڑتال پر رہنے کے بعد آج شام دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل نہ ملنے کے خلاف 22جولائی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کے کیس کی صحیح طریقے سے تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یاسین ملک نے جمعہ کو کھانا کھانے سے انکار کرکے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر جیل حکام نے ان سے ملاقات کی اور انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے واضح طور پر انکار کر دیا۔ 24 جولائی سے انہیں مصنوعی طریقے سے خوراک دی جارہی ہے۔یاسین ملک کو رواں سال این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے جھوٹے مقدمات میں دو بار عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button