بھارت

میزورم میں زیرِ تعمیرریلوے پل گرنے سے 17افراد ہلاک

نئی دلی:

بھارتی ریاست میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے کم سے کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ صبح 10بجے کے قریب پیش آیا جب 35سے40 مزدور پل پرتعمیراتی کام میں مصروف تھے۔پولیس کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکالا گیا ہے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے اورہلاکتوںکی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر ایزول کے ضلع سائرنگ کے علاقے میں ریلوے پل کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ زیر تعمیر پل گرگیا۔حادثے کے مقام پر امداد اور بچائو کا آپریشن جاری ہے۔ریاست کے وزیر اعلی زورامتھانگا نے ٹوئٹر پر جائے حادثہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پل کا ملبہ اور اس کے تلے دبے ہوئے افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے دو دو لاکھ اور زخمیوں کیلئے 50پچاس ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button