APHCانسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر:کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت 

سرینگر 24اگست (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں جاری بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سلیم زرگر، یاسین عطائی، امتیاز ریشی، نریندر سنگھ خالصہ، امتیاز احمد اور پروفیسر زبیر نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی فوجی، پولیس اہلکار اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر پکڑدھکڑ کی کارروائیاں اور چھاپے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کارروائیوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنمائوں، صحافیوں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں  اور عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجا رہا ہے۔حریت رہنمائوں نے واضح کیاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری نظر بندوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کے لیے کالے قوانین کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ  انہیں تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا سکے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوکمزور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف اسکے جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل پر مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button