بھارت

بھارت :گورنر کو منتخب حکومت کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں: بھگونت من

cm manچنڈی گڑھ27اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت من نے کہا ہے کہ ایک نامزد گورنر کو منتخب نمائندوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب میں گورنر بنواری لال پروہت نے ریاست میں صدر راج نافذ کرانے کی سفارش کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھگونت من نے کہا کہ صدر راج لگانے کی سفارش کی دھمکی ساڑھے تین کروڑ پنجابیوں کی توہین ہے۔ انہوں نے چندی گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں اور ریاست اور اس کے عوام کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنر جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ خط کس کے دبا ئومیں لکھا ہے جس سے پنجابیوں کی توہین ہوئی ہے جنہوں نے ایک سال قبل زبردست مینڈیٹ کے ساتھ اپنی حکومت منتخب کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نامزد گورنر کو عوام کے منتخب نمائندوں کو دھمکیاں دینے یا جمہوری طور پر منتخب حکومت کو گرانے کی مذموم کوشش کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button