مقبوضہ جموں و کشمیر

لبریشن الائنس کا معراج الدین بنگرو شہیدکے والد کی وفات اظہاررنج وغم

سرینگر : بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں لبریشن الائنس نے تحریکِ آزادی کشمیر کے معروف کارکن معراج الدین بنگرو شہید کے والدِ گرامی ثنا اللہ بنگرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی زندگی بھارتی فوجی کارروائیوں ، مسلسل چھاپوں ، ہراسانی ، خوف و ہراس اور اپنے جگر گوشے کی جدائی کے ناقابلِ بیان کرب سے عبارت تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں عام شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مشکلات کی ایک طویل داستان ہے۔ ثنا اللہ بنگرو بھی ان والدین میں شامل تھے جنہیں اپنے جوان بیٹے کی گرفتاری ، قید و بند اور بعدازاں شہادت کے صدمے سے گزرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک باپ کے لیے اپنے جوان بیٹے کو برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے دیکھنا، اس کی رہائی کے لیے عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگانا اور بالآخر اپنے ہی علاقے میں اس کی شہادت کی خبر سننا ایسا کرب ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ معراج الدین بنگرو شہید کی شہادت کے بعد ان کے والد نے جس صبر اور خاموشی کے ساتھ زندگی گزاری، وہ مقبوضہ کشمیر کے ان بے شمار خاندانوں کی داستانِ الم ہے جو اپنے پیاروں کی جدائی اور مسلسل مشکلات کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
سجاد میر نے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پسماندگان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
سجاد میرنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button