مقبوضہ جموں و کشمیر

مالدیپ میں بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف مظاہرے

مالے 22 اکتوبر (کے ایم ایس)
مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے دارلحکومت مالے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”اپوزیشن پروگریسو کانگریس اتحاد “کے زیر اہتمام احتجاج آج سہ پہر چار بجے پروگریسو پارٹی آف مالدیپ کے سامنے شروع ہوا۔ بعد ازاں مظاہرین نے شہر میںBoduthakurufaanu Magu سےAmeeni Magu تک مارچ کیا۔ مارچ میں شریک ہزاروں لوگوں نے مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کو ہٹانے اور بھارت کے ساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے صدر ابراہیم محمد صالح ، وزیر خارجہ عبداللہ شاہد ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد نشید اور وزیر دفاع ماریہ دیدی کو غدار قرار دیا۔یہ حالیہ تاریخ میں مالے شہر میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ احتجاج کے منتظمین نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں ایسی کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے اس حوالے سے آئندہ پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی دعوت دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button