مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان مظلوم کشمیریوں کا محسن اور واحد امید ہے، غلام احمد گلزار

سرینگر26 نومبر (کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کا خیر خواہ اور واحد امید ہے جنہیں سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی عسکری قیادت نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان جموں و کشمیر ی عوام کے بہترین مفاد میں ہے جو ہر وقت مملکت خدادا کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ کشمیری اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کو ہندوتوا کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ نئی فوجی قیادت تمام مشکلات اور خطرات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ہر کشمیری کو ختم کرنے اور ان کی سرزمین چھیننے پر تلا ہوا ہے، پاکستان کا فرض ہے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کر کے بھارت کو تنازعہ کشمیر کے حل پر مجبور کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب کشمیری عوام کو نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے وجود کو خطرات لاحق ہیں، وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما محمد سلطان بٹ نے بھی پاکستان کی نئی تعینات ہونے والی فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی کمان میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کا بدترین دشمن ہے اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم لاکھوں لوگوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی خطے میں بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔42ae272d-2d01-4676-b7cb-6b550fb9a825 df356ac7-5307-4b13-9f2e-becd07778eb7

ادھر مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، نئے سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی سٹاپ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ وارثین شہداءجموں و کشمیر اور صدائے مظلوم جموں و کشمیر کی طرف سے دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹرزمیں کہا گیا کہ مضبوط پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button