بھارت

لوک سبھا سے میرے خطاب کوحذف کرنے سے سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا،راہل گاندھی

2024-07-02 17_19_42-Greenshot capture formنئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اورقائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے گزشتہ روزایوان سے اپنے خطاب کے بعض حصوں کو حذف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے سچ کو چھپایانہیں جاسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز قائد حزب اختلاف نے لوک سبھاسے اپنے خطاب میں مودی کی بھارتی حکومت ، ہندوتوا تنظیموں بی جے پی اور آر ایس ایس ، ان کی نفرت انگیز پالیسیوں اور مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی حوصلہ افزائی پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ راہل گاندھی نے منگل کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم بڑلا کو ایک خط لکھا اور انکے خطاب کے بعض حصوں کو حذف کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ روز لوک سبھا میں عوام کی آواز بن کر آزادی اظہار کے اپنے آئینی حق کو استعمال کیا تھا۔انہوں نے ایوان میں بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر الزامات سے بھرپور تھی لیکن حیران کن طور پر ان کے خطاب کا ایک لفظ بھی حذف نہیں کیاگیا ہے ۔انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر سے انکے خطاب کے حذ ف کئے گئے حصوں کو دوبارہ ایوان کی کارروائی کاحصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button