ٓامیت شاہ کے دورے پر سرینگر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا
سرینگر 23اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے آج بھارتی وزیر داخلہ امیت کے سرینگر پہنچنے پر پورے علاقے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امت شاہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے تین روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچے۔ 05 اگست 2019 کو نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد یہ امیت شاہ کا مقبوضہ علاقے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ قابض بھارتی حکام نے سری نگرمیں حفاظی انتظامات انتہائی سخت کر دیے ہیں اور اور شہر ایک قلعے کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔
وادی بھر میں خاص طور پر سری نگر میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے شہر کے کئی علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کر لیے ہیں جبکہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی پولیس لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کر رہی ہے۔ وادی بھر کی سڑکوں پر خاص طور پر سرینگر میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اورلوگوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ایک درجن ٹاورز پر موبائل فون انٹرنیٹ سروسز تین روز قبل منقطع کر دی گئی تھیں۔بھارتی پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے سینکڑوں موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہی۔ جموں شہر میں بھی سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اضافی حفاظتی اقدامات پیر (25 اکتوبر) تک جاری رہیں گے۔