جموں
جموں:بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما کے گھر، دفتر پر چھاپہ مارا
جموں 07 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے پندرہ سال پرانے ایک مقدمے میں غیر قانونی طورپر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد شریف سرتاج کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماراہے۔
پولیس نے 2007 میں درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں جموں کے علاقے سنجوان اور کھٹکان تالاب میں شریف سرتاج کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے۔ پولیس اہلکاروں نے نظر بند رہنما کے اہل خانہ اور دفتر کے عملے کو ہراساں کیا اور موبائل فون، لیپ ٹاپ، کچھ دستاویزات اور دیگر موادساتھ لے گئے۔ پولیس نے جموں شہر کے محلےDalpatian میں حریت کارکن رئیس احمد ملک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ۔