بھارت

اسرائیل کا تعمیراتی صنعت میں فلسطینیوں کی جگہ بھارتی کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ

israel indiaنئی دہلی : اسرائیلی تعمیراتی صنعت نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کی کمپنیوں کو 90ہزارفلسطینیوں کی جگہ جن کے ورک پرمٹ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد منسوخ کئے گئے ، ایک لاکھ بھارتی کارکنوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دے ۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں اب تک 10سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ میں اسرئیلی بلڈرز ایسوسی ایس کے نائب صدرHaim Feiglin کے حوالے سے کہا گیاہے کہ ”ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ہم اس کی منظوری کے لیے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور بھارت سے 50ہزارسے ایک لاکھ کارکنوں کو شامل کرنے کی امید کرتے ہیں تاکہ ہم پورے شعبے کو چلانے اور اسے معمول پر لانے کے قابل ہو سکیں”۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تعمیراتی صنعت میں کام کرنے والی افرادی قوت کا تقریبا 25فیصد فلسطینیوں پر مشتمل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button