پاکستان

صدر مملکت کا تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی اہمیت و ضرورت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے پر زور

اسلام آباد 22 اکتوبر (کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرون ملک پاکستانی مشنز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ کریں۔
ڈاکٹر عارف علوی فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد اور جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر رضا بشیر تارڑ سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدر نے نامزد سفیروں سے کہا کہ وہ فرانس اور جاپان کی قیادتوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے فوری حل اور بھارت میں اقلیتوں کو پسماندہ کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اسلامو فوبیا کے بارے میں بتائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button