مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری قتل وغارت کی مذمت

سرینگر 23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیروان ولایت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری قتل وغارت کی شدید مذمت کی ہے۔
جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری نوجوانوں کو ایک منصوبہ بند اور منظم سازش کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے اور ان کی میتین تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی موقف کے انتہائی خطرناک نتائج ہوں گے اس لیے اقوام متحدہ کو مسئلے کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔
جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جس طرح سے خوف و دہشت کا راج قائم ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے علاقے کے معصوم اور نہتے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ترجمان نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرکے بھارت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے نجات حاصل کریںگے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں شہدائے بجبہاڑہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button