مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:برفانی تودے گرنے سے ایک شخص جاں بحق

 

سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں آج برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مژھل کے علاقے چونتیواری میں برفانی تودہ گرنے کے باعث متعدد افراد پھنس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران 26سالہ اعجاز احمد کی لاش تودے کے نیچے سے نکال گئی جبکہ تین دیگر افراد کو بحفاظت بچالیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button