بھارت
اتر پردیش: یوگی حکومت نے امان اللہ پور کا نام جمنا نگر رکھ لیا
لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے ضلع سیتا پور کے گاﺅں امان اللہ پور کا نام بدل کر جمنا نگر کر دیا ہے۔
نام کی تبدیلی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ریونیو سدھیر کمار گرگ نے 3نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی مرکزی حکومت نے امان اللہ پور سمیت ایک ریلوے سٹیشن اور ریاست راجستھان کے تین دیہات کے ناموں کی تبدیلی کی منظور ی رواںبرس اگست میں دی تھی ۔