پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق پرمسلسل قدغن پر اظہار تشویش

pakisss

اسلام آبا د:پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق کی مسلسل قدغن پرسخت تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف جابرانہ اقدامات بھارتی حکام کے آمرانہ طرز عمل کی ایک اور مثال اور بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان سے متعلق قراردادکی منظوری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ مثبت تعلقات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی۔قراردار ،پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کی نا مکمل تشریح کو ظاہر کر تی ہے اور یہ پاکستان کے امور میں مداخلت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان، دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی اور مجموعی طور پر پانچویں بڑی جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی مفاد کے حصول میں آئین ، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کے پابند ہیں۔ہم باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی تعمیری بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button