مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد 24 اکتوبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ لوگوں خاص کرنوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں 5 اگست 2019 کے جابرانہ اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جن کا مقصد مظلوم کشمیریوں کو ہمیشہ کے لئے غلام بنانا اور ان کے مادر وطن کو بھارت میں ضم کرنا ہے۔ زاہد اشرف نے مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت کی تازہ لہر کو بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری عالمی برادری کو نسل کشی کے ان مذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کرنی چاہیے اور ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مہذب دنیا اور انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور بھارت کو اس بربریت سے روکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button