مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:کپواڑہ میں بی ایس ایف اہلکار ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت شیش رام کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے آئی ٹی آئی گلیزو کیمپنگ سائٹ پر بے ہوش ہوگیاجس نے بعدمیں دم توڑ دیا۔ بی ایس ایف اہلکار کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔