بھارت
گوا: طلباءکو مسجد لے جانے پر پرنسپل معطل
پنچی13ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست گوا میں ایک سکول پرنسپل کو طلباءکو مسجد لے جانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سکول پرنسپل کو ہندو توا تنظیم وشوا ہندو پریشد کے بعض ارکان کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ وشوا ہندو پریشد کے ارکان نے شکایت درج کرائی تھی کہ واسکو قصبے کے ایک سکول کے پرنسپل نے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف (پی ایف آئی ) کی ایک ذیلی تنظیم کی دعوت پر ورکشاپ کا اہتمام کیا اور طلباءکو ایک مسجد میں لے گئے ۔ مذکورہ شکایت کے بعد پرنسپل شنکر گاﺅنکر کو معطل کر دیاگیا ۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے کہا کہ واقعے کے سلسلے میں سکول انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔