بھارت

پٹیالہ:پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کا ساتھی طالبہ کی پراسرار موت کیخلاف احتجاج

پٹیالہ:
بھارت میں پنجابی یونیورسٹی کے طلبا نے بدھ کی شب ضلع بھٹنڈہ میں ایک طالبہ کی پراسرار موت کیخلاف احتجاج مظاہرہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے ساتھی طالبہ کی پراسرار ہلاکت کا الزام شعبہ پنجابی کے ایک پروفیسر پر لگایا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اروند کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔یونیورسٹی کیمپس میں طالبات نے الزام لگایا کہ پروفیسر نے طالبہ کو ڈانٹا تھا جس کے بعد اس کی موت کی خبر ملی ہے ۔ اس دوران کیمپس میں طلبہ کے احتجاج اورپروفیسر کی پٹائی کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔ طالبات سمیت 500سے زائد طلبا نے پروفیسر سرجیت کو پکڑا اور پنجابی ڈیپارٹمنٹ کے باہر اس کی پٹائی کی۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ دلجیت نے بتایا ہے کہ پروفیسر سرجیت کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جشندیپ کور، پنجابی کے پانچ سالہ انٹیگریٹڈ کورس کی پہلے سال کی طالبہ، بھٹنڈہ کے ایک گائوں کی رہائشی تھی ۔ اس کے بھائی جگ سیر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بیمار تھی،اسے صرف چند دنوں کی چھٹی دی گئی تھی۔ ہم اسے بدھ کے روز کیمپس سے گھر لائے تھے اور گائوں میں اسکا علاج جاری تھا وہ گزشتہ شب وفات پاگئی ۔اس نے بتایا کہ وہ شدید ذہنی تنائو میں تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button