محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر کے متعدد اضلاع میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری 

سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے جمعہ کو بھی متعدد اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، رام بن، راجوری، پونچھ، ریاسی اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فورسز بشمول فوج اور پولیس اہلکار تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے گھروں میں زبردستی گھس کر مکینوں کو بغیر کسی وجہ کے ہراساں اور دہشت زدہ کرتے ہیں ۔ بھارتی فورسز نے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے کئی علاقوں میں درجنوں نوجوانوں کو تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں  میں بھی طلب کیاہے۔ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دنیا کے ایک ایسے علاقے میں مقیم ہیں جہاں سب سے بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز عسکریت پسندی کے خاتمے اور آزادی کا مطالبہ کرنے کے نام پر کسی کو بھی گرفتاراورقتل کرنے کی مکمل چھوٹ حاصل ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button