محاصرے اور تلاشی
کشتواڑ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے چھاترو میں تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔