محاصرے اور تلاشی

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید

انسانی حقوق کے نگران ادارے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کریں

2016_09_27_12807_1474915160._largeسرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی پیراملٹری فورسز اورا سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے فریسی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
ٍبھارتی فوجیوں نے آج بارہمولہ قصبے میںتلاشی کی ایک اورکارروائی کے دوران 3کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں خاص طورپر بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل کشمیریوں کو الیکشن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے نام پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی جاری پالیسی کا حصہ ہیں۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں اویس احمد وازہ، باسط فیاض اور فہیم احمد میر شامل ہیں جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کے نگران بین الاقوامی اداوں پرزوردیا کہ وہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ 76بر س سے انکے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ۔حریت ترجمان نے کشمیریوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی سے روکنے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے عید پیغام میں اسرائیل کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی اہمیت پر زور دیا۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا بھر میں بالخصوص بھارت اور فلسطین کے مسلمانوں کی حالت زارکواجاگر کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button