بھارت

بھارت: آندھرا پردیش میں دومسافر ٹرینوں میں تصادم ، 14افرادہلاک50زخمی

tran accident

نئی دہلی:

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 2مسافر ٹرینوں میں تصادم کے با عث میں 14افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم سے تقریبا 68کلومیٹر شمال میں وجیا نگرم ضلع میں ہاوڑہ-چنئی لائن پر ایک مسافر ٹرین سگنل کو نظرانداز کر کے دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث کم از کم 14 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر بسواجیت ساہو نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے 18ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور 22ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔بھارتی ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوںکے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button