بھارت

بھارت روس سے مزید 12سکھوئی لڑاکا طیارے حاصل کررہاہے

نئی دہلی16ستمبر(کے ایم ایس) بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے روس سے گیارہ ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بارہ نئے سکھوئی-30ایم کے آئی جیٹ طیارے حاصل کررہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلات کے ساتھ ساتھ 12سکھوئی 30ایم کے آئی لڑاکا طیاروں کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر امریکی دشمنوں سے پابندیوں کے ذریعے نمٹنے کے قانون(CAATSA)کے خطرے کو نظر انداز کیا ہے جو امریکی انتظامیہ کو روس سے بڑے دفاعی ہتھیار خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اختیار دیتا ہے۔سکھوئی 500کلومیٹر کے فاصلے تک براہموس میزائل فائر کر سکتا ہے جس سے آپریشن کے دائرے کو وسیع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button