بھارت یوکرین جنگ میں روس کا سب سے بڑا شراکت دار
نئی دلی:
بھارت یوکرین جنگ میں روس کا سب سے بڑا شراکت دار بن کر ابھراہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی ایک نجی کمپنی یوکرین میں جاری جنگ کے دوران روسی فوج کو جوتے فراہم کرکے اسکی مدد کر رہی ہے ۔یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روس پرعالمی سطح پرپابندیاں عائدکی گئی ہیں ۔بہار کے حاجی پور ٹان میں قائم کمپیٹنس ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈکے جنرل منیجر شیب کمار رائے نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ روسی فوج کیلئے ہلکے اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے والے فوجی جوتے فراہم کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی روس کا دورہ کیا ہے ۔دورے کے دوران انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی ۔ نریندر مودی نے یوکرین میں جنگ پرروس پر تنقید کرنے سے بھی گریز کیاہے ۔نریندر مودی نے اپنے دورہ روس سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی مغربی طاقتوں کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں ۔