ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر : کوکرناگ سےنوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ گڈول سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک کشمیری نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے گڈول میں گزشتہ پانچ روز سے ایک بڑا تلاشی آپریشن شروع کررکھا ہے۔بھارتی فوج آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں ، راکٹ لانچروں اور ماٹر گنوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
بھارتی فورسز نے علاقے میں بدھ کے روز اس وقت محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جب یہاں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل ، ایک میجر ، ایک سپاہی اور پولیس کا ایک ڈی ایس پی ہلاک جبکہ متعدد فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button