ہلاکتیں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور بی ایس ایف اہلکار کی مو ت


سرینگر
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت رام بابو ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے علاقے گریز میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر گیا۔ اسے فوری طور پرقریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بی ایس ایف اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ہلاک ہونے والے بی ایس ایف اہلکار کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے علاقے سلوگرا بازارسے تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button