جموں

بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

 

protest-01جموں18ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج کا اہتمام کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے نوجوان رہنماادے بھانو چِب نے کہا کہ کانگریس احتجاج کر کے بے روزگاری کے اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتی ہے جس سے لاکھوں نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔چِب نے کہا کہ بے روزگاری سے نمٹنا بی جے پی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اورباصلاحیت نوجوان  ملازمتوں کی شدید کمی کی وجہ سے بیکاراور بے روزگار بیٹھے ہیں۔دوسری طرف ہم ملازمتوں کے بحران سے نمٹنے کے کوئی کوششیں یا پالیسیاں نہیں دیکھتے۔پارٹی کے ایک اور رہنما انیرودھ ساہنے نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button