مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی پاکستانی شہری کو گرفتارکرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی

 

 

اسلام آباد 12 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میںبی جے پی کی حکومت نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے ساتھ پاکستان کے ڈوزیئرکا توڑکرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک جعلی بیانیہ آگے بڑھانے کا آسان طریقہ اپنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کے پولیس کمشنر نے پیر کے روز اسی طرح کاایک دعویٰ کیاکہ انہوں نے ایک پاکستانی شہری کو AK-47رائفل کے ساتھ گرفتارکیاہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سینئر افسرنے کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کاڈوزیئر سامنے آنے کے بعد بھارت بین الاقوامی سطح پر اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لیے جعلی آپریشن کے لیے ماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارت کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شخص محمد اشرف کے پاس اصل بھارتی پاسپورٹ ہے جس پر اس نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کا سفر کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارت نے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے اپنے شہری کا استعمال کیا ہے اور اس کو ایک پاکستانی کے طور پر پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی طرف سے اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیریوں اور اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔افغانستان میں رسوا ہونے کے بعد بھارت خاص طور پرموسمیاتی تبدیلی کے بارے میںاقوام متحدہ کی آئندہ کانفرنس اور جی 20 سربراہ اجلاس کے تناظر میں پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا رہا ہے۔بھارت اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرنے کے لیے ابھی تک کوئی قابل اعتماد ثبوت نہیں لے کر آیا بلکہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے ساتھ جھوٹی کہانیاں گھڑ رہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button