مقبوضہ جموں و کشمیر
پلہالن میں دستی بم کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری کے دواہلکار اور ایک شہری زخمی
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع بارہمولہ میں دستی بم کے ایک حملے میں بھارتی پیرا ملٹری کے دواہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں پٹن کے علاقے پلہالن میں دستی بم کے ایک دھماکے میں بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکاروں سمیت کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ حملہ آوروں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر دستی بم پھینکا جس سے دو اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی فورسز نے حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔