مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال مودی حکومت کے دعوئوں کے برعکس ہے:عمر عبداللہ

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔
عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں حالات پرامن ہوسکتے ہیں لیکن اصل صورتحال کا اندازہ کوکرناگ، اوڑی اور دیگر مقامات کے حالات سے کیا جاسکتا ہے۔وہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکرناگ کے علاقے گڈول میں بھارتی فورسز کے چھ اہلکاروں کی ہلاکت کا حوالہ دے رہے تھے۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ صورتحال مودی حکومت کے جھوٹ سے بالکل مختلف ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button