انسانی حقوق

حریت رہنمائوں کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مختلف علاقوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے اسلام آباد، بارہمولہ، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 10 نوجوانوں کو شہید کیاہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، یاسمین راجہ،محمد عاقب، مولانا مصعب ندوی اور عمر مغل نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے قتل اور دیگر وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول تک منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی بھی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button