انسانی حقوق
بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 21سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نئی دہلی کے زیر کنٹرول بی جے پی حکومت نے21سرکاری ملازمین کو معطل اور پانچ ڈیلی ویجرز کو فارغ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی حکومت کے چیف الیکٹورل آفس نے ملازمین پر انتخابی مہم میں ملوث ہونے کے من گھڑت الزام پرکارروائی کی۔چیف الیکٹورل آفیسرنے بتایا کہ سیاسی مہم میں ملوث پائے جانے والے 21ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ ایڈہاک ملازمین کو جن میں ڈیلی ویجرز بھی شامل ہیں، فارغ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 20ملازمین کو تبدیل کر کے دیگر دفاتر میںتعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ15دیگر ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن کے کیس زیر تفتیش ہیں۔یہ اقدام مقبوضہ علاقے میں کشمیری ملازمین کو من گھڑت الزامات پر برطرف، معطل اورہراساں کرنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔