مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ: سڑک حادثے میں تین افراد کی جانیں ضائع
رام بن میں مسافر بس پر پتھر لگنے کے باعث خاتون سیاح ہلاک

جمو ں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ ضلع میں آج (جمعہ) شام ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب تین افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے بھی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا سری نگر جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں کیفے ٹیریا موڑ کے قریب ایک مسافر بس پر پتھر آلگا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سیاح کی موت ہو گئی۔بس جموں سے سرینگر جا رہی تھی۔ مرنے والی روبی اگروال خاتون بھارتی شہر اتر پردیش کی رہائشی تھی۔





