World

بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے،جسٹن ٹروڈو

21224629221f6e0قوام متحدہ:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور ہمارے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اشتعال انگیزی اور مسائل پیدا کرنے کے خواہاں نہیں ہیں لیکن قانون کی حکمرانی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں ہمار موقف بالکل واضح ہے لہذا ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی سچائی تک پہنچنے کیلئے وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button