World

29اکتوبر کو نجر سینٹر کے ریفرنڈم میں 2 لاکھ سے زائد سکھوں کی شرکت متوقع ہے: اوتارسنگھ

modiوینکوور، کینیڈا: کینیڈا میں سکھز فار جسٹس کے کوآرڈینیٹراوتار سنگھ پنوں نے کہاہے کہ ہردیپ سنگھ نجر سکھوں کے لئے علیحدہ وطن ”خالصتان ”کے وکیل تھے جنہوں نے اپنے قتل سے چند منٹ قبل بھی خالصتان ریفرنڈم کی حمایت میںتقریر کی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اوتار سنگھ پنوں نے ایک بیان میںکہا کہ ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ کینیڈا کے شہر وینکوور میںاسی جگہ پر ہو رہا ہے جہاں ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیاگیا تھا۔ انہوں نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ آزادی کی حمایت میں اپنا ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل 10ستمبر کو اسی جگہ پر ریفرنڈم کی حمایت میں 135,000افراد نے ووٹ ڈالے تھے جب کہ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے پرقطاروں میں انتظار کرنے والے کئی ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ اب29اکتوبر بروز اتوار نجر سینٹر میں ہونے والے ریفرنڈم میں2لاکھ سے زیادہ سکھ حصہ لیں گے۔ گرو نانک سکھ گوردوارہ کے جنرل سیکریٹری بھوپندر سنگھ ہوتھی نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ نجر کی یاد میں ہونے والے ریفرنڈم میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں باہر آئیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو اس امید پر قتل کیا کہ اس سے سکھ خوفزدہ ہوں گے لیکن بھارت غلط تھا کیونکہ اس قتل نے بھارت کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر بے نقاب کر دیا ہے جس کو بین الاقوامی قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ہردیپ سنگھ نجرکینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کے چیف کوآرڈینیٹر اور امریکہ میں مقیم خالصتان نوازرہنما گروپتونت سنگھ پنون کے قریبی ساتھی تھے جو عالمی سطح پر خالصتان ریفرنڈم منعقد کرانے والی تنظیم سکھز فار جسٹس (SFJ)کے کونسل جنرل ہیں۔ بھارتی حکومت نے نجر، پنون، برطانیہ میں مقیم پرمجیت سنگھ پما اور دیگر کو 2020میںدہشت گردقراردیاتھا۔ ہردیپ سنگھ نجر برٹش کولمبیا میں گرو نانک سکھ گوردوارے کے صدر بھی تھے جوکینیڈا کا سب سے بڑا گوردوارہ ہے۔ خالصتان ریفرنڈم مہم آزاد پنجاب ریفرنڈم کمیشن(پی آر سی)کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے جو تمام مراحل مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کرے گا۔ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ 31اکتوبر 2021کو لندن سے شروع ہوئی اور اب تک برطانیہ کے کئی شہروں، سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا ،اٹلی کے شہروں روم اور میلان، آسٹریلیا کے شہروں میلبورن، برسبین اور سڈنی اور کینیڈا کے شہر وںبرامپٹن، مسی ساگا، مالٹن(اونٹاریو)اور وینکوور(برٹش کولمبیا)میںووٹنگ ہو چکی ہے۔
ٰیہ بات قابل ذکر ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما گرمیت سنگھ تور کوجو نجر کے قریبی ساتھی اورسرے میں گرو نانک سکھ گوردوارے کی انتظامی کمیٹی کے سینئر رکن ہیں، کینیڈا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 24اگست 2023کو ایک وارننگ لیٹر جاری کیاتھا جس میں کہاگیاتھا کہ ان کی جان کو بھارتی ایجنٹوں سے شدید خطرہ ہے۔ایک بیان میں گرمیت سنگھ تور نے کہا کہ بھارت انہیں قتل کرنا چاہتا ہے کیونکہ نجر کی طرح وہ بھی 10ستمبر 2023کے خالصتان ریفرنڈم کے لئے مہم چلارہے تھے۔
https://twitter.com/JandKonline/status/1718296523761443275

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button