مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کریں:سول سوسائٹی ارکان

pak india

سرینگر25ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاکے خطے میں امن اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے مل بیٹھ کر تنازعہ کشمیر کو حل کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے جن میں محمد شفیع، محمد علی، شوکت احمد، محمد عاصم، منتظر نبی، عمر بزاز اور شاہین نبی شامل ہیں ، سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے اچھی ہمسائیگی قائم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے  کے درمیان اچھے تعلقات سے پرامن ماحول پیدا ہوگا اور دونوں ممالک میں غربت کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے پورے جنوبی ایشیاکے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم کو عوام کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیر کی علاقائی حیثیت کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی عمل سے جموں و کشمیر کے عوام کو مزیدمشکلات کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔اجلاس میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ ان سرکاری اور نجی اسکولوں سے اپنے بچوں کو نکال دیں جہاں انہیں ہندوتوا کلچر کے پروگراموں، گانوں اور غیر اسلامی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button