مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پوسٹ پر بینک ملازم کو معطل کردیاگیا

سرینگر 10 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیر بینک نے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت کے بارے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پرردعمل ظاہر کرنے پر ایک خاتون ملازم کو معطل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مبینہ طور پر بینک کی خاتون ملازم نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بپن راوت کی ہلاکت کے بارے میں ایک نیوز پوسٹ پر ہنسنے والا ایموجی استعمال کیا تھا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے خاتون ملازم کے ردعمل میں ہنسنے والے ایموجی کے استعمال کا سکرین شاٹ لے کر بینک سے ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صارف نے خاتون ملازم پر بپن راوت کی ہلاکت پر جشن منانے کا الزام لگایا جس پر اسے ملازمت سے معطل کردیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ یہ دوسرا واقعہ ہے جب مقبوضہ کشمیرمیں ملازمین کو ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی وجہ سے کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button